مضر صحت پانی سے تیار برف کی شکایات دبا دی گئیں

مضر صحت پانی سے تیار برف کی شکایات دبا دی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور فو ڈ اتھارٹی کی کمزور گرفت کے باعث آئس فیکٹری مالکان کی من مانیاں جاری ہیں جبکہ قوائد و ضوابط کیخلاف ورزی اور مضر صحت پانی سے تیار شدہ برف کی فروخت کے حوالے سے موصول شکایات دبا دی گئیں۔

 ذرائع کے مطابق حالیہ سیزن میں بھی آئس فیکٹری مالکان نے مناپلی کر کے نہ صرف برف کے ریٹ از خود مقرر کررکھے ہیں اور گزرتے دنوں کے ساتھ ان میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ انتظامیہ کی متعدد مرتبہ وارننگ کے باوجود قوائد و ضوابط پورے کرنے سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے ، فوڈ اتھارٹی کی حالیہ کاروائیوں کے دوران چند ایک آئس فیکٹریو ں کو معمولی جرمانے کئے گئے مگر اکثر فیکٹری میں نہ تو ری سائیکل سسٹم کی تنصیب عمل میں آئی اور نہ دیگر حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ فوڈ ایکٹ کے تحت قوائد و ضوابط پورے کئے جا رہے ہیں، اورحفظان صحت کے اصولوں کو پامال کرتے ہوئے مضر صحت پانی سے برف تیار کر کے فروخت کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو کہ بیماریاں پھیلانے کا موجب بنی ہوئی ہے جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں