غیر معیاری مشروبات‘ممنوع اشیا‘ بیچنے والوں کو جرمانے

غیر معیاری مشروبات‘ممنوع اشیا‘ بیچنے والوں کو جرمانے

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی میانوالی میں غیر معیاری مشروبات ا ور ممنوع اشیا بیچنے والوں کی چیکنگ اوربھاری جرما نے عائد۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایات پرعملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کا صحت دشمن عناصر کے خلا ف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل، کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ، گوشت کی دوکانوں، دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکینگ کا سلسلہ جاری ہے ، چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانیوالی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں6521لیٹر دودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت ناقص،غیر میعاری کھانیکی اشیاء میں شامل 7کلوگرام مختلف غیر معیاری کھانے کی اشیا،1کلو گرام چائے ،28کلو گرا م چائینہ نمک، 3کلوگرام مصالحہ جات،25 لیٹر مشروبات موقع پر تلف کردیا گیااور مجموعی طور پر121000روپے کے جر مانے عائد۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں