بھیرہ میں سرکاری سطح پر لیبارٹری قائم کی جائے ،مدثر میکن

 بھیرہ میں سرکاری سطح پر لیبارٹری  قائم کی جائے ،مدثر میکن

بھیرہ(نامہ نگار)سماجی رہنما مدثر میکن نے کہا ہے کہ بھیرہ میں مریضوں کو میڈیکل ٹیسٹ کی مناسب سہولت نہ ہونے سے ۔

مرض کی درست تشخیص نہیں ہوتی جس کے باعث مریض کا مناسب علاج نہیں ہو پاتا اور لاہور اور دیگر شہروں سے ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مرض آخری سٹیج تک پہنچ جاتا ہے انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیرہ میں ٹیسٹ کی اعلی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرکاری سطح پر لیبارٹری قائم کی جائے تاکہ مرض کی بروقت تشخیص ہو سکے اور کینسر جیسے موذی مرض کے پھیلاو کو روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں