سلانوالی میں ڈکیتی اور چوری کی دو واردارداتیں

سلانوالی میں ڈکیتی اور  چوری کی دو واردارداتیں

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی میں ڈکیتی اور چوری کی دو واردارداتیں، ڈاکواور چور ہزاروں کی نقدی اور 10ہزار روپے مالیت کے سگریٹ لے اڑے پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں، گزشتہ روز سلانوالی میں ڈکیتی اور چوری کی دو بڑی وارداتیں ہویں۔۔

 ڈکیتی کی واردات چک نمبر120 جنوبی کے قریب ہوئی جہاں دو مسلح ڈاکوؤں نے 3ٹرک کو روکا اور ٹرک ڈرائیورز صفدر الحق،محمد اعجاز اور رانجھا سے گن پوائنٹ پر 15ہزار روپے لوٹ لیئے ، جبکہ چوری کی واردات کچہری روڈ پر ہوئی جہاں دوکاندار عمران ولد اﷲ بخش کی دوکان سے نامعلوم چور 10ہزار روپے مالیت سگریٹ اور 5 ہزار روپے مالیت کی نقدی چوری کرلے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں