کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، 29نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا

 کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، 29نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کمشنر و چیئرمین محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نعمان جمیل، سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی اور ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 29 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ اجلاس میں امتحانی عمل میں مزید شفافیت لانے ، نگران عملہ کی ڈیوٹی کا نظام کمپوٹراز کرنے ،بورڈ سکول کے خاتمہ کے بعد اسٹاف کو دفتر میں تعینات کرنے ، بورڈ ملازمین کو بیوولنٹ فنڈز کا اجرا ، امتحانی عملہ کے معاوضہ میں اضافہ اور بورڈ کے ملٹی پرپز ہال کے لیے فرنیچر کی خریداری سمیت دیگر ایجنڈا کی منظوری دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں