کندیاں کا نوجوان لاہور میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق

کندیاں کا نوجوان لاہور میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں کا رہائشی نوجوان لاہور میں ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا‘ علم الدین بیگم کوٹ لاہور میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے پیٹرول پمپ پر بطور مینجر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔۔

 کہ اچانک ڈاکوئوں نے پٹرول پمپ پر آکر گن پوائنٹ پر رقم چھینے کی کوشش اس دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے انددھند فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجہ میں علم الدین موقع پر جان کی بازی ہار گیا نوجوان کی اچانک موت کی خبر پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی ، مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں