رورل ہیلتھ کمپلیکس کا ٹرانسفارمر خراب، تبدیل نہ ہوسکا

رورل ہیلتھ کمپلیکس کا ٹرانسفارمر خراب، تبدیل نہ ہوسکا

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا )رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ کا ٹرانسفارمر20روز گزرنے کے باوجود تبدیل نہیں ہو سکا‘3جون کی شام آنے والے طوفان اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ٹرانسفارمر ناکارہ ہو گیا تھا ۔۔

فیسکو اہلکاروں نے موضع کلیار کے ٹرانسفارمر سے ہسپتال کو بجلی تو فراہم کر دی مگر ٹرانسفارمر اور لوڈ ہونے کی وجہ سے وولٹیج انتہائی کم ہونے سے عملہ ،مریض شدید مشکلات میں مبتلا ہیں‘ اس سلسلہ میں فیسکو حکام سمیت حلقہ ایم پی اے کو صورتحال سے آگاہ کیا مگر تا حال نیا ٹرانسفارمر نصب نہیں ہو سکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں