بجلی کے لٹکتے ، تار سنگین مسئلہ بن گئے ،شہری پریشان

بجلی کے لٹکتے ، تار سنگین مسئلہ بن گئے ،شہری پریشان

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)بجلی کے لٹکتے ، بے ہنگم تار سنگین مسئلہ بن گئے ،شہری پریشانی کا شکار۔ رانجھا میں گلی۔۔

محلوں اور بازاروں میں بجلی کے تار عرصہ دراز سے گچھوں کی صورت میں لٹک ر ہے ہیں، تیزہوا چلنے یا بارش آنے کی صورت میں کئی کئی گھنٹے بجلی کا ترسیلی نظام معطل ہوکر رہ جاتا ہے ۔بوسیدہ لٹکتی ہوئی بے ہنگم تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں ا نتہائی نچلی سطح پرگھروں اور دوکانات کی چھتوں سے گزرتی ہوئی بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بن گئیں ہیں۔علاقہ مکینوں نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ احکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں