سلانوالی کے نواح میں ڈاکوؤں کا ناکہ ،لاکھوں لوٹ لئے

سلانوالی کے نواح میں ڈاکوؤں  کا ناکہ ،لاکھوں لوٹ لئے

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواح میں ڈاکوؤں کا ناکہ گن پوائنٹ پر راہ گیر سے لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر لوٹ لیا گیا۔۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلح ڈاکوؤں نے چک نمبر 120 جنوبی کے قریب مین روڈ پر ناکہ لگایا ہوا تھا جہاں پر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چک نمبر 110 جنوبی کے رہائشی مہران اعجاز سے 20 ہزار کی نقدی 35 ہزار کا موبائل فون جبکہ چک نمبر 126 جنوبی کے رہائشی نسیم اور انکی خواتین سے ڈھائی لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور 30ہزار کی نقدی اور تنویر اقبال سے 90ہزار روپے کی نقدی اور 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے تاحال مقدمات درج نہ ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں