سلانوالی ساہیوال روڈ پر دو موٹر سائیکل ٹکرا گئے ،2گرداور زخمی

سلانوالی ساہیوال روڈ پر دو موٹر  سائیکل ٹکرا گئے ،2گرداور زخمی

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی ساہیوال روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے محکمہ مال کے دو گرداور حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور لر طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا۔۔۔

موضع قصبہ چتروڑ تحصیل ساہیوال کے رہائشی محکمہ مال سلانوالی کے دو گرداور محمد رمضان اور محمد بشیر ڈیوٹی کیلئے اپنے گاؤں سے موٹرسائیکل پر سلانوالی آرہے تھے کہ ان کی ٹکر سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ہوگئی۔  جس کے نتیجہ میں دونوں گرداور شدید زخمی ہو گئے جنہیں امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں