لائیوسٹاک کی ٹیم کا کمر مشانی کا دورہ،اینٹی کانگو وائرس ٹیم کو چیک کیا

 لائیوسٹاک کی ٹیم کا کمر مشانی کا  دورہ،اینٹی کانگو وائرس ٹیم کو چیک کیا

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبد الخالق شفیع نے ڈی ڈی ایل تحصیل عیسیٰ خیل ڈاکٹر صابر حسین کے ہمراہ تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقہ کمرمشانی کا تفصیلی دورہ کیا۔

 اینٹی کانگو وائرس فیلڈ ٹیموں کو موقع پر چیک کیا، انھوں نے ویٹرنری آفیسرز، پیرا ویٹس سٹاف کو ھدایت کی کہ علاقہ کے جانوروں پر چچڑ مار سپریے کا استعمال کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ھماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاؤ صرف اور صرف جانوروں سے چچڑ کے خاتمہ سے ممکن ہے ۔ انھوں نے لائیو سٹاک کے آفیسرز، سٹاف کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو مکمل آگا ہی دیں اور جانوروں کو چچڑوں سے پاک کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں