کھاد ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف متعلقہ شعبوں کی حالیہ مہم کی کارکردگی بھی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مافیا نے نہ صرف کھاد کی قیمت میں غیر قانونی اضافہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بلکہ معیار میں کمی کر کے کھاد فروخت کی جاتی رہی ، متعلقہ شعبے اکا دکا کاروائیاں کر کے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، جبکہ مانیٹرنگ میں صورتحال اس کے برعکس پائی گئی،جس پر حکومت نے چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے کھاد ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے اس ضمن میں ڈی جی زراعت کی جانب سے ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر گوداموں میں ذخیرہ کی گئی ڈی اے پی کھاد برآمد کر کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری کو بھجوا کر ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جبکہ عملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹ ارسال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔