بھارت نے حملہ کیا تو ہم سوچیں گے نہیں بھرپور جواب دینگے ،سید حسن نقوی

بھارت نے حملہ کیا تو  ہم سوچیں گے نہیں بھرپور  جواب دینگے ،سید حسن نقوی

بھلوال(نمائندہ دنیا) مسلمان شہادت کی موت کا ہمیشہ آرزو مند رہا ہے بھارت کی گیدڑ بھببھکیاں مسلمانوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتیں۔۔۔

 بھارت نے ایک انچ بھی پاکستان کی طرف بڑھایا تو پاک فوج کے شانہ بشانہ پوری قوم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ان خیالات کا اظہار پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن بھلوال کے عہدیدارسید حسن نقوی نے کیا انہوں کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے بھارت نے حملہ کیا تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ بھرپور طریقہ سے جواب دینگے پاکستانی قوم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور پاک فوج کے دست بازو ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں