ا یس پی انویسٹی گیشن سرگودھا کی تھانہ شاہ پور میں کھلی کچہری

 ا یس پی انویسٹی گیشن سرگودھا  کی تھانہ شاہ پور میں کھلی کچہری

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ا یس پی انوسٹی گیشن سرگودھا فرحان اسلم نے تھانہ شاہ پور میں کھلی کچہری میں عوام الناس کی شکایات و مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کیے ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی قیصر عباس گجر دیگر پولیس افسر بھی موجود تھے ۔ ایس پی فرحان اسلم نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس اور پولیس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے ، شہریوں کے مسائل کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، عوام مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں