بغیر نقشہ تعمیر ہونے والی عمارتوں کو سیل کیا جائے :چو دھر ی عبدالرزاق
سلانوالی (نمائندہ دنیا )بغیر نقشہ جات کے تعمیر ہونے والی عمارتوں کو بلا تفریق سیل کردیا جائے گااور مالکان کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔۔
اور مقدمات درج کرائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی سلانوالی کی چیف آفیسر چو دھر ی عبدالرزاق نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا ہے کہ مکان ’کوٹھیاں’بنگلے ’اور کمرشل پلازے مارکیٹس بنانے والے مالکان فوری طور پر میونسپل کمیٹی سے اپنی زیر تعمیر عمارتو ں کے نقشے منظور کروالیں بصورت دیگر پہلے سے تعمیر یا زیر تعمیر عمارتوں کو سیل کرکے مالکان کیخلاف مقدمات درج کرائے جائینگے اور انہیں بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے ۔