سستی روٹی اور اشیا ضروریہ کی چیکنگ ‘بیکری مالک کو جرمانہ
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم نے۔
تحصیل پپلاں کی مختلف مارکیٹوں میں سستی روٹی اور اشیاء ضروریہ کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر کندیاں شہر میں بیکریوں کی ریٹ لسٹیں چیک کیں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کرنے پر ایک بیکری مالک کو جرمانہ عائد کیا ۔ انھوں نے دوکانداروں کو اشیائے ضروریہ کی نوٹیفائیڈ ریٹ پر فروخت کویقینی بنانیکی ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کندیاں شہر میں عوام کیلئے سستی روٹی 13 روپے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہرنولی شہر کے تمام ہوٹلوں کو چیک کیا روٹی سرکاری ریٹ 13 روپے پر فروخت کی جارہی تھی ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے مختلف ہوٹلوں پر روٹی کا وزن بھی چیک کیا۔