چک نمبر5 ٹی ڈی اے کی واٹر سپلائی فعال نہ ہوسکی

چک نمبر5 ٹی ڈی اے کی واٹر سپلائی فعال نہ ہوسکی

قائدآباد( نمائندہ دنیا ) چک نمبر پانچ ٹی ڈی اے میں لاکھوں روپے مالیت سے لگائی گئی واٹر سپلائی چالو نہ ہو سکی ۔

چوہدری محمد حسین محمد اسماعیل محمد دانش ودیگر نے بتایا کہ چک 5 ٹی ڈی اے کے باسی صاف پانی پینے سے محروم ہیں ،انہوں نے کہا منتخب نمائندوں نے لاکھوں روپے کی گرانٹ سے چک میں فراہمی اپ کے لیے واٹر سپلائی تعمیر کی محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی اور غفلت سے واٹر سپلائی فنکشنل نہ ہو سکی جس میں محکمہ یہ کہہ کر بری الذمہ ہو گیا کہ ہم نے یوزر کمیٹی کے حوالے کر دی ہے جو کہ صرف کاغذی کاروائی تھی اس کے بعد واٹر سپلائی کی کوئی دیکھ بھال نہ ہونے سے قیمتی ٹرانسفارمر اور موٹریں چوری ہو گئیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے سے مطالبہ کیا ہے اس ساری صورتحال کے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہری پیٹ کے علاوہ ہیپاٹائٹس جیسے امراض کا شکار ہو رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں