سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ‘سائن بورڈز کی بھرمار

سپریم کورٹ کے احکامات کی  خلاف ورزی ‘سائن بورڈز کی بھرمار

قائد آباد (نمائندہ دنیا ) سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی شہر میں سائن بورڈز کی یلغار، بازاروں میں نصب سائن بورڈز گرنے سے کسی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتے ہیں۔

تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کے سائن بورڈ اتروانے کے احکامات کے باوجود شہر بھر کے مختلف بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سائن بورڈز نصب ہیں جنکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے دیوقد سائن بورڈز سے شہری ہر وقت خوف کا شکار رہتے ہیں بارش اور طوفان کی صورت میں سائن بورڈ زمین پر گرنے کا خدشہ رہتا ہے جس سے شہریوں کو جانی و مالی نقصان کا خطرہ لاحق ہے شہریوں نے کمشنر سرگودھا ملک محمد جہانزیب اعوان ‘ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی سے نوٹس لیتے ہوئے سائن بورڈز اتروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں