بارش :گلیاں بازار پانی میں ڈوب گئے ‘نکاسی آب نہ ہوسکی

بارش :گلیاں بازار پانی میں ڈوب گئے ‘نکاسی آب نہ ہوسکی

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا اور گرد ونواح میں موسلادھار بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث باعث گلیاں بازار پانی سے بھر گئے ۔مڈھ رانجھا او ر گردونواح میں بدھ کے روز شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ۔علی الصبح ہی موسلادھار بارش شروع ہوگئی جو وقفہ وقفہ سے جاری رہی۔موسلادھار بارش برسنے سے مین بازار سمیت گلی محلوں میں بارشی پانی جمع ہوکر سیلا بی صورتحال اختیار کرگیا۔ موسلادھاربارش رُکنے سے کافی دیر بعد بھی پانی جمع رہنے سے شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں