المعصوم چوک سے ریلوے سٹیشن تک مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

المعصوم چوک سے ریلوے سٹیشن تک  مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کندیاں(نمائندہ دنیا)المعصوم چوک سے ریلوے سٹیشن چوک تک مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہریوں کو آمدو رفت میں کامشکلات کا سامنا ۔

ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کیمطابق کندیاں المصوم چوک سے ریلوے اسٹیشن چوک تک روڈ کی ابتر صورتحال نے کندیاں بازار اور شہر کو جانیوالے مسافروں کا سفر دشوار گزار بنادیا، گاڑیاں شہر کی داخلی خارجی شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے کھٹارہ بننے لگی ہیں ،شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی اہم ترین سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے مذکورہ ٹھیکیدار کو ورک آڈر جاری کروا کر تعمیراتی کام شروع کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں