ٹریفک وائلیشن سے روکنے پر شہری کا پو لیس اہلکار پر تشد د

ٹریفک وائلیشن سے روکنے پر شہری کا پو لیس اہلکار پر تشد د

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک وائلیشن سے روکنے پر شہری نے ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے کوتوالی چوک میں گلفام نامی شہری کی جانب سے ٹریفک وائلیشن کرتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے مسائل پیدا کیے جا رہے تھے ۔ جسے روک کر اس کی گاڑی کا چالان کیا گیا تو شہری نے ٹریفک اہلکار کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں