مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ،نوجوان قتل،2زخمی

مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ،نوجوان قتل،2زخمی

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ،2افراد شدید زخمی بھی ہوگئے ۔

نواحی موضع حویلی قندری گھلاپور میں دو گروپوں میں مقدمہ بازی کی رنجش چلی آرہی تھی جسکی بناء پرساجد علی عرف پپو ا ور خالدنے 3 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ زاہد علی وغیرہ پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجہ میں زاہد علی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ساجد علی او رندیم علی فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا موقع پر پہنچ گئے ۔مقتول کے والدشوکت علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں