اوچھے ہتھکنڈے تحریک انصاف کی ساکھ کو کمزور کررہے ،لیاقت خان

 اوچھے ہتھکنڈے تحریک انصاف کی  ساکھ کو کمزور کررہے ،لیاقت خان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے دماغ سے اتر رہے ہیں ۔

جس طرح کے ان کے حواری بیانات دے رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے ان کی ساکھ کو کمزور کررہے ہیں ، پاکستان کو نقصان پہنچانے اور آئی ایم ایف کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈے پاکستان کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں عوام ان کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں جو پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں