ہڑتال مافیاز اور سہولت کاروں کیخلاف ریفرنڈم ہے ، اویس قاسم تلہ ودیگر

 ہڑتال مافیاز اور سہولت کاروں کیخلاف  ریفرنڈم ہے ، اویس قاسم تلہ ودیگر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی انجمن تاجران کی حمایت پر سرگودھا میں بھرپور ہڑتال مافیاز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

 سرگودھا نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آئی پی پیز اور ان کے سہولت کاروں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں بھرپور تعاون کرنے پر سرگودھا کے تمام تاجران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ،نائب امیر ضلع عامر محمود چیمہ اور امیر جماعت اسلامی سٹی اختر رسول چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کامیاب ہڑتال اور تاجران کے طرف سے بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ صحافی برادری، انجمن تاجران غلہ منڈی، سبزی منڈی، کارخانہ بازار، امین بازار، کچہری بازار، رحمان پلازہ، ٹرسٹ پلازہ، صرافہ بازار، فاطمہ جناح روڈ، شربت چوک، گولچوک و دیگر تاجران اور تاجر تنظیموں سمیت عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں