سستی اشیا کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح :احمد صہیب

سستی اشیا کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح :احمد صہیب

قائد آباد (نمائندہ دنیا )سستی اشیاء کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

، ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی جی خوشاب احمد صہیب نے صدر انجمن تاجران چو دھری فاروق صادق و جنرل سیکرٹری چو دھری شہزاد حنیف کی زیر قیادت ملنے والے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ تاجر حکومت کی مقرر کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں، اس موقع پر صدر انجمن تاجران اور دیگر عہدے داران نے یقین دلایا ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے تاجر انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر پرائس کمیٹی ضلع خوشاب کے چیئر پرسن ملک سعد بشیر اعوان بھی موجود تھے جنہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں