پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی ماہانہ کارگردگی کا جائزہ اجلاس

پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی ماہانہ کارگردگی کا جائزہ اجلاس

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کی ماہانہ کارگردگی کا جائزہ ۔

اجلاس کمیٹی روم ڈی سی آفس میں منعقد ہوااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میانوالی حیدر عباس، ڈی او انڈسٹری رضوان اکرم ڈار اور ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہانہ کارگردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ماہ اگست میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کل 15894 انسپکشنزکیئں اور خلاف ورزی پر مختلف دوکانداروں کو مجموعی طور پر 18لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔تاہم رواں ہفتہ کے دوران ضلع میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی وجہ سے پرائس چیکنگ کی سرگرمیاں متاثرہ ہوئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پی سی ایم کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اورمارکیٹوں و دوکانوں پر ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کریں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ سبزی و دیگر اشیاء ضروریہ، نان روٹی اور بیکری آئٹمزکی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں