پنجاب ایمرجنسی سروس نے پانی میں پھنسے پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن پہنچا دیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے پانی میں پھنسے  پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن پہنچا دیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے بارش میں پھنسے پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کر لی۔

ابتایا جاتا ہے کہ پنجاب پولیس کی گاڑی قینچی موڑ کے قریب بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی میں پھنس گئی جس پر پولیس نے ریسکیو 1122کو مدد کیلئے کال کی،ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی گاڑیوں اور ریسکیو سٹاف نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر گاڑی اور جوانوں کو ریسکیو کیا اور انہیں باحفاظت پولیس لائن میں پہنچا دیا،جس پر پنجاب پولیس کے جوانوں نے پنجاب ایمرجنسی سروس کے جوانوں کا دل کی عطا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں