کمشنر کی تینوں دریائوں کے پانی پر نظر رکھنے کی ہدایت

کمشنر کی تینوں دریائوں کے پانی پر نظر رکھنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس۔

 میں اربن و دریائی فلڈنگ ،ستھرا پنجاب ، پرائس کنٹرول ، کسان کارڈ،ریڑھی بازار کا قیام ، تحصیل سطح پر پی ایچ اے اور واسا کا قیام سمیت عوامی بہبود کے دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شریکِ چاروں ڈپٹی کمشنرز نے ان اہداف پر اب تک کی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ڈویژن سے گزرنے والے تینوں دریاؤں کے پانی کے اتارو چڑھاؤ پر خاص نظر اور میانوالی کے پہاڑی علاقوں سے بارشی پانی سے کم نقصان کی منصوبہ بندی اور تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ارین فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے میونسپل اداروں کی کپسٹی میں اضافے اور خصوصا ڈرینج کے ایشوز کو حل کرنے کے لیے تخمینہ و سمری تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کمشنر نے ستھرا پنجاب کی سرگرمیاں تیز کرنے اور پروگرام کے ثمرات دیہی عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کسان کارڈ کی زیادہ رجسٹریشن کے لیے بھرپور آگاہی مہم اور ہر ضلع کو دیا گیا ہدف جلد حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمشنر نے پرائس میکنزم کا جائزہ لینے ہوئے چاروں اضلاع میں اعلی کارکردگی کا مقابلہ شروع کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شہروں کی خوبصورتی کے لیے تحصیل سطح پر پی ایچ اے کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کرنے اور ضلع کی سطح پر واسا کے قیام کے لیے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو مسودہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے امن کمیٹیوں کے اجلاس کا انعقاد کرکے عید میلاد النبی ؐ کی محافل و جلوسوں کے انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں