میٹریل مہنگا،بیکولائٹ انڈسٹری تباہ،کاریگر بیروزگار

میٹریل مہنگا،بیکولائٹ انڈسٹری تباہ،کاریگر بیروزگار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میٹریل کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافہ سے سرگودھا میں بیکو لائٹ انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہونے پرمالکان نے۔

 کاریگروں کو فارغ کر کے خود مال بنانا شروع کر دیا ہے ، جس سے اس انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں ہنر مند بے روزگار ہو گئے ، بیکو لائٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ میٹریل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ، جبکہ چائنہ بیکو لائٹ سامان غیر معیاری اور ناقص ہونے کی وجہ سے سستا ہے ، جس وجہ سے عوام مقامی بیکو لائٹ کے بجائے چائنہ کے سامان کو ترجیح دیتے ہیں، جس وجہ سے مذکورہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، انڈسٹری مالکان نے کاریگروں کو فارغ کر کے خود کام کرنا شروع کر دیا ہے ، مالکان کا کہنا ہے کہ کاریگروں کو اجرت دینے کے بعد ہمیں کچھ نہیں بچتا جس کی وجہ سے لیبر کو فارغ کیا ہے ، لاکھوں کے نقصا ن کے بعد بعض افراد نے یہ کام چھوڑ کر دوسرا کام شروع کر دیا ہے ۔دوسری طرف بیروزگار ہونے والوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں