سیلاب و بارش سے کھڑی فصلیں تباہ،مالیہ اور آبیانہ معاف کرنے کی درخواست

سیلاب و بارش سے کھڑی فصلیں تباہ،مالیہ اور آبیانہ معاف کرنے کی درخواست

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سیلاب و بارش سے متاثرہ زرعی رقبوں پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں،زمینداروں کی جمع پونجی اجڑ گئی۔

 ،لاکھوں کا نقصان ہونے پر زمینداروں نے حکومت سے مالیہ اور آبیانہ معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم فوری طورپر ادائیگیوں کے قابل نہیں ہیں ،حکومت ہمارے ساتھ تعاون کر ے اور مالی امداد دے تاکہ ہم دوبارہ فصلیں اگا سکیں، دوسری طرف فصلیں تباہ ہونے سے ڈویژن سمیت اکثر اضلاع میں مویشیوں کے لئے خوراک کا بحران پیدا ہو جائے گا کیونکہ کھیتوں میں پانی کھڑا ہونے سے ایسا چارہ جو کئی بار کاٹا جا سکتا ہے۔ جس میں لوسن، شٹالا، توریا، جوار، باجرہ، گھاس پھوس، جڑی بوٹیاں وغیرہ جڑ گل جانے سے خراب ہو کر زمین میں کھڑے پانی میں ہی گر کر ضائع ہو رہا ہے ’ اس وجہ سے کھڑی پانی میں تعفن اور بو پھیل کر بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں