بچے قوم کا سرمایہ ،حفاظت اور بہتر تربیت ہم سب کا فرض ہے ،راؤ طاہر مشرف

بچے قوم کا سرمایہ ،حفاظت  اور بہتر تربیت ہم سب کا  فرض ہے ،راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا)بچے قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کی حفاظت اور بہتر تربیت ہم سب کا فرض ہے معاشرہ میں بچوں کیساتھ جنسی و جسمانی تشدد میں ۔

اضافہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے حکومت کیساتھ ساتھ ہماری بھی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم معاشرے سے ان برائیوں کا خاتمہ کریں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82راؤ طاہر مشرف نے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ روز بروز گردونواح میں بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بھٹہ‘ہوٹلز‘ ورکشاپس اور اسی طرح دیگر مقامات پر کام کرنیوالے بچوں کو حکومت اپنی ذمہ داری پر تعلیم دلوائے تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں