فیسکو اہلکار مقررہ تاریخوں میں میٹرریڈنگ یقینی بنانے میں ناکام

 فیسکو اہلکار مقررہ تاریخوں میں میٹرریڈنگ یقینی بنانے میں ناکام

کندیاں(نمائندہ دنیا) فیسکو اہلکار مقررہ تاریخوں میں میٹرریڈنگ یقینی بنانے میں ناکام، کندیاں شہر کے مختلف علاقہ جات سے بجلی صارفین سے موصول ہونے والی شکایات کے مطابق مقامی واپڈا اہلکاروں کی جانب سے میٹرریڈنگ مقررہ تاریخ کے بعد کی جاتی ہے۔۔

 جسکے باعث بجلی صارفین اضافی ٹیکسوں کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہیں پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے جبکہ فیسکو انتظامیہ کی طرف سے میٹرریڈنگ بھی لیٹ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین بجلی کو اضافی یونٹس پر اضافی ٹیکسز ادا کرنے پڑتے ہیں بجلی صارفین نے متعلقہ حکام سے اس صورتحال کا نوٹس لینے اور فیسکو انتظامیہ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں