گائوں ڈھنگانہ میں دریائے سندھ کاکٹاو مزید تیز ہوگیا

 گائوں ڈھنگانہ میں دریائے سندھ کاکٹاو مزید تیز ہوگیا

کندیاں(نمائندہ دنیا )تحصیل پپلاں کی یوسی کچہ گجرات کے بعددریا سندھ کے شرقی کنارے پرواقع یوسی دوآبہ کے گاوں ڈھنگانہ میں بھی دریائے سندھ کاکٹاو تیز ہوگیا۔۔

چند سال قبل کروڑوں روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی پتھرکی حفاظتی دیوارشدید کٹاو سے دریا برد ہونے لگی دریا کے کنارے پرواقع رہائشی آبادی قبرستان تاریخی شیر شاہ سوری روڈاورچشمہ پاور پروجیکٹوں سے نکل کے کے پی کے جانے والی بجلی کی ہیوی پاورٹراسمشن لائن دریابردہونے کے خطرات سے دوچار ہیں ۔موقع پرموجود متاثرین نے میڈیا کوبتایا کہ پہلے ہی ہماری قیمتی زرعی زمینیں ہمارے مکانات دریا بردہوچکے ہیں اورکئی لوگ بے گھر ہوچکے اب جس طرح دریاکا کٹاو جاری ہے ہماری پوری رہائشی آبادی قبرستان پپلاں علووالی کو ملانے والا تاریخی شیرشاہ سوری روڈبھی شدید خطرے کی زد میں ہے اور اب سڑک اوردریا سندھ کا فاصلہ سو گز سے بھی کم رہ گیاہے جس کے دریا برد ہونے کاشدید خطرہ ہے ۔متاثرین کٹاو نے کمشنر سرگودھا ڈویژن ملک جہاں زیب اعوان سیکٹری آبپاشی پنجاب اورڈپٹی کمشنر میانوالی سے اپیل کی کہ فوری طورپراس کٹاو کو روکنے کا بندوبست کیاجائے اورہمیں دریابردہونے سے بچائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں