کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کا حل ہے :علی اکبر لک

 کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی  مسائل کا حل ہے :علی اکبر لک

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر کھلی دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ عوامی شکایات مسائل کا حل انکی دہلیز پر ہو سکے ۔۔

عوامی مسائل مشکلات کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بھکر محمد عبد اﷲ لک اور ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے اے سی افس کلورکوٹ میں منعقدہ مشترکہ کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع کے دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔تاکہ عوام کو ہیڈ کوارٹر نہ جانا پڑے اور عوامی مشکلات مسائل کا ازالہ عوام کی دہلیز پر ہو سکے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ جائز عوامی شکایت مسائل کو فوری ازالہ کیا جائے گا اور کسی بھی کوتاہی پر سخت ایکشن ہوگا۔کھلی کچہری میں مردوخواتین نے محکمہ مال اور پولیس سے متعلق مسائل پیش کیے جن کے ازالہ کیلئے ڈی پی او بھکر مھمد عبد اﷲ لک اور ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے موقعہ پر احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں