سرگودھا‘ریل کار کی بحالی کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

سرگودھا‘ریل کار کی بحالی کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا

کندیاں(نمائندہ دنیا ) تین اضلاع کو ملانے والی منافع بخش مسافر ٹرین سرگودہا ریل کار کی بحالی کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نا ہوسکا۔مسافر ٹرین کی بندش سے سرگودہا، میانوالی اور خوشاب کے مسافرسستے ،آرام دہ اور محفوظ ترین سفر سے محروم ہوچکے ہیں ۔۔

سرگودہا سے براستہ خوشاب، میانوالی کے عوام اس روٹ پر دن کے اوقات میں چلنے والی اکلوتی گاڑی کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں محکمہ ریل کی جانب سے منافع بخش ٹرین کی بلاجواز بندش سمجھ سے بالاتر ہے شہریوں کے مطابق چند سال قبل مسافروں کے رش اور کثیر آمدن کے پیش نظر کندیاں سرگودھا ریل کار کو دن کے اوقات میں ٹائم ٹیبل کے مطابق دو چکر لگوائے جاتے تھے بعدزاں ٹرانسپورٹ مافیا اور ریل محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کی ملی بھگت سے منافع بخش ٹرین کو انجنوں کی کمی کا بہانہ بنا کر بند کردیا گیا شہریوں نے وزیر اعظم اور ریل حکام سے منافع بخش مسافر ٹرین کندیاں سرگودہا ریل کار کو فی الفور بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں