ڈی پی او میانوالی کے استاد کی دفتر آ مد ، سیٹ سے اٹھ کر استقبال کیا

ڈی پی او میانوالی کے استاد کی دفتر  آ مد ، سیٹ سے اٹھ کر استقبال کیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے اپنے دفتر میں وہیل چیئر پر آئے استاد کے احترام میں سیٹ سے اٹھ کر ملاقات کی۔۔

 جس پر سب ملاقاتیوں نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ میری تربیت میں شامل نہیں کہ استاد آئے اور میں کرسی پر بیٹھا رہوں ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے وہیل چیئر پر آئے سکول ٹیچر کے احترام میں دفتر کی گیلری میں آکر ان کا مسئلہ سنا اور متعلقہ افسروں کو فوری حل کرکے واپس رپورٹ دینے کے احکامات جاری کئے ۔

 

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کا احترام ، خدمت اور ان کو سہولیات پہنچانا ہمارا دینی، معاشرتی اور محکمانہ فرض ہے اور یہ ہمارے لیے باعث افتخار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں