کوٹ مومن :اسسٹنٹ کمشنر کے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف چھاپے

کوٹ مومن :اسسٹنٹ کمشنر  کے ایل پی جی کی غیر قانونی  ری فلنگ کیخلاف چھاپے

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سردار مہتاب احمد خان نے کوٹ مومن کے علاقہ سیال موڑ میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں پر اچانک چھاپے مارے ۔

دوران چھاپہ، دو دکانوں پر سلنڈر بھرنے کے آلات برآمد ہوئے ، جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ ان دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی ریفلنگ سے عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اور ایسے غیر قانونی عمل کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں