ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او میانوالی اختر فاروق  کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا ہے ۔

 ڈی پی او میانوالی نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے ۔ڈی پی او میانوالی نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بذریعہ فون فوری دادرسی کرنے اور اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے ۔ ڈی پی او میانوالی۔شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں