مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

 مسافروں کی جان خطرے میں  ڈالنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

قائد آباد( نمائندہ دنیا )مسافر ہائی ایس میں غیر قانونی گیس سلنڈر نصب کرکے مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیور کیخلاف کارروائی۔۔

 ڈرائیور محمد شفیق ساکن ڈیرہ غازی خیل اتراء مسافر ہائی ایس نمبری 3021 سی بی لے کر آرہا تھا کہ خوشاب روڈ پر نور پور تھل موڑ کے قریب پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ بندیال کی ٹیم نے چیک کیا تو ڈرائیور کے پاس اجازت نامہ ، فنٹس سرٹیفکیٹ کاغذات وغیرہ موجود نہ تھے۔

 

 

 اور مسافروں کی جان خطرے میں ڈال کر جانب خوشاب جارہا تھا ، پولیس تھانہ قائد آباد نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں