فیسکو ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی چور پکڑ لیا

فیسکو ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی چور پکڑ لیا

قائد آباد( نمائندہ دنیا )فیسکو ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی چور پکڑ لیا ، ٹیم کے اہلکاروں حافظ جنید لطیف ، یاسر مختار نے ڈیرہ محمود خیلانوالہ نزد شمار کے صارف محمد عرفان کے زیر استعمال میٹر جو کہ بنام عبد الستار ہے۔۔

 میٹر کی تار میں اضافی تار لگا کر گھر میں چوری کی بجلی استعمال کررہا تھا ، ٹیم نے چھاپہ مار کر بجلی چوری ہوتی پکڑ لی۔ پولیس تھانہ قائد آباد نے مدعی ایس ڈی او سب ڈویژن قائد آباد صدام حسین کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں