میانوالی :موبائل انٹرنیٹ سروس 7دن بعد بھی بحال نہ ہو سکی

میانوالی :موبائل انٹرنیٹ سروس 7دن بعد بھی بحال نہ ہو سکی

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی ، چشمہ ، پپلاں، ہرنولی اور چکوک پائی خیل ، داود خیل ، ماڑی کالا باغ ،عیسی خیل اور گرد و نواح میں موبائل انٹرنیٹ سروس 7دنوں سے معطل انٹر نیٹ صارفین کو نیٹ بندش سے یہاں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔

 نیٹ ارننگ اور دیگر کاروبار تباہ ہو گیا انٹرنیٹ سروس ضلع بھر میں چہلم پر سانحہ کالاباغ کی وجہ سے بند کی گئی تھی جس کی وجہ دو مسالک میں چہلم پر کشیدگی تھی جس پر سروس معطل کر دی گئی تھی اور ایک ہفتہ گزرنے پر بھی موبائل انٹر نیٹ سروس ہر طرف تا حال بحال نہ ہو سکی اور آج تک بھی میانوالی کالاباغ داود خیل کندیاں چشمہ پپلاں میں انٹرنیٹ سے منسلک کاروبار متاثر ہے ضلع میانوالی بھر میں فیس بک ، واٹس ایپ ، ٹیلی گرام ، یو ٹیوب سے متعلقہ سب کاروبار ٹھپ ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب فوری طور پر نیٹ بحال کیا جائے اور کال سروسز بھی مکمل بحال کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں