شہر میں سائن بورڈز کی بھر مار‘ بڑے حادثہ کا خطرہ بڑھ گیا

شہر میں سائن بورڈز کی بھر مار‘ بڑے حادثہ کا خطرہ بڑھ گیا

قائد آباد (نمائندہ دنیا )سپریم کورٹ کے احکاما ت کی کھلی خلاف ورزی شہر میں سائن بورڈز کی یلغار، بازاروں میں نصب ہولڈنگ سائن بورڈز گرنے سے کسی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتے ہیں ۔۔

‘ سپریم کورٹ کے ہولڈنگ سائن بورڈ اتروانے کے احکامات کے باوجود شہر بھر کے مختلف بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سائن بورڈز نصب ہیں جنکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے دیوقد سائن بورڈز سے شہری ہر وقت خوف کا شکار رہتے ہیں بارش اور طوفان کی صورت میں سائن بورڈ زمین پر گرنے کا خدشہ رہتا ہے جس سے شہریوں کو جانی و مالی نقصان کا خطرہ لاحق ہے شہریوں نے کمشنر سرگودھا ملک محمد جہانزیب اعوان ، ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی سے نوٹس لیتے ہوئے ہولڈنگ سائن بورڈز اتروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں