مجرموں ‘منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری ہے :توقیر محمد نعیم

 مجرموں ‘منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری ہے :توقیر محمد نعیم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ خوشاب پولیس نے جرائم کے خاتمہ اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کر رکھی ہیں ۔۔

گزشتہ چند مہینوں میں قتل اقدام قتل اور ریپ کے مقدمات کی موثر پیروی کرتے ہوئے مجر موں کو سخت ترین سزائیں دلوائی گئیں انشا اﷲ منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور مہم جاری رہے گی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ پریس کلب کے چغتائی آڈیٹوریم میں پروگرام میڈیا ٹاک میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے اراکین کو دی جانیوالی پریس بریفنگ کے دوران کیا ، ڈی پی او خوشاب نے خوشاب پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افرادکی تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کی پالیسی اور ان کا متحرک کرادار لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقہ کے امن کو قائم رکھنے کے لیے میڈیا کے کردار کو کلیدی تصور کیا جاتا ہے صحافی کا ہاتھ معاشرے کی نبض پر ہوتا ہے ، وہ سماجی برائیوں اور جرائم کی بہتر انداز میں نشاہدہی کر کے معاشرئے کی تطہیر کے عمل میں مثالی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں