ملک محمد فیروز جوئیہ نے تحصیل پپلاں میں کسان کارڈ کے اجرا کا افتتاح کر دیا
کندیاں(نمائندہ دنیا )چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی سابق ایم پی اے ملک محمد فیروز جوئیہ نے تحصیل پپلاں میں کسان کارڈ کے اجرا کا افتتاح کیا اور زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کیئے ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پپلاں ملک عبدالرشید اور محکمہ زراعت کے افسران موجود تھے ۔ چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کسان کارڈ کا اجراء وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کسان حضرات اپنی رجسٹریشن کرائیں اور حکومتی اقدام سے مستفید ہوں۔