قبضہ گروپ کی فرمائش،بلدیہ کا تجاوزت ختم کروانے کا اعلان

قبضہ گروپ کی فرمائش،بلدیہ کا تجاوزت ختم کروانے کا اعلان

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا ) بلدیہ فاروقہ نے قبضہ گروپ کی درخواست پر تجاوزات فوری ختم کرنے کے اعلانات کروا دئیے۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق قصبہ فاروقہ میں ایک گروپ مین روڈ سمیت سڑک کے اطراف میں جگہ پرقبضہ کر کے فروخت کر دیتے ہیں اسوقت کی ہائی سکول انتظامیہ نے کھوکھے والوں سے دیوار تعمیر کروا کر انھیں کھوکھے لگانے کی اجازت دی تھی قبضہ گروپ نے اپنا کھوکھاچھ لاکھ میں فروخت کر دیا بعد ازاں کھوکھے سے ملحقہ جگہ کا مطالبہ کر دیا انکار پر قبضہ گروپ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اس چار فٹ جگہ سے تجاوزات ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا جس پر بلدیہ اہلکاروں نے ایک اعلان کے ذریعے 5اکتوبر تک جگہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیاتاکہ قبضہ گروپ کو جگہ فراہم کی جا سکے قابل ذکر بات یہ ہے کہ مین روڈ پر ہوٹل مالکان نے کچن بنا رکھے ہیں جنہیں ختم کرنے کے لئے آج تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی کھوکھا مالکان کے مطابق اسی جگہ رمضان بازار بھی لگتا ہے جہاں اشیائے خوردونوش انتہائی مناسب ریٹس پر فروخت ہوتی ہیں شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ شہر سے قبضہ گروپوں کا خاتمہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں