فیسکو مین عملے کی شدید قلت، شکایات کے ازالے میں تاخیر

 فیسکو مین عملے کی شدید قلت، شکایات کے ازالے میں تاخیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں عملے کی قلت شدت اختیار کرگئی، شکایت کے ازالے کا وقت 20 گھنٹے تک جا پہنچا۔

ہزاروں صارفین پر مشتمل سب ڈویژنز میں صرف ایک لائن مین اور ایک اسسٹنٹ لائن مین تعینات ہونے سے مسائل سنگین ہوگئے ۔53 لاکھ صارفین کی حامل فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لیے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی خواب بن گئی ہے ۔ عملے کی شدید قلت کے باعث شکایات کے ازالے میں تاخیر 20 گھنٹے تک جا پہنچی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیسکو کی بیشتر سب ڈویژنز میں ایک شفٹ کے دوران ایک لائن مین اور ایک اسسٹنٹ لائن مین ہی موجود ہوتے ہیں جو کہ ایک سے زائد شکایات آ جانے کی صورت میں تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ہر سب ڈویژن میں ہزاروں صارفین کے لیے نا ہونے کے برابر عملے کی تعیناتی سے سروس ڈلیوری پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے ۔ فیسکو حکام کے مطابق نئی بھرتیوں کا اختیار پاور ڈویژن کے پاس ہے ۔ صارفین کو درپیش مشکلات کا احساس ہے ۔ موجودہ وسائل میں بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں