پیپلز کالونی میں سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کی مرمت کا آ غاز

پیپلز کالونی میں سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کی مرمت کا آ غاز

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر پیپلز کالونی کے علاقہ میں سیٹلڈ ہونے والی سیوریج لائن کی مرمت کا آغازکردیا گیا ہے ۔

سیٹلڈ لائن کی مرمت اور بحالی کے لئے دو سے تین روز درکار ہونگے ،واسا حکام نے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزکالونی میں سیٹلڈ ہونے والی لائن کی مرمت اور بحالی کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ آپریشنز سٹاف کو دن رات مسلسل کام کرتے ہوئے سیٹلڈ لائن کی مرمت اور بحالی مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ لاہور گرائمر سکول کے سامنے سیوریج لائن سیٹلڈ ہونے سے خیابان کالونی نمبر 2 کشمیر روڈ و ملحقہ علاقوں کی سیوریج لائن بند رہے گی جس کی وجہ سے ملحقہ آبادیوں کو سیوریج کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے تاہم واسا کی آپریشنز ٹیمیں مسلسل سیٹلڈ لائن کی مرمت اور بحالی کے لئے مصروف عمل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں