ڈپٹی کمشنر نے 10 سے دن ساڑھے 11 بجے تک عوامی مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر نے 10 سے دن ساڑھے  11 بجے تک عوامی مسائل سنے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرنے اپنے دفتر میں صبح 10 سے دن ساڑھے 11 بجے تک عوامی مسائل سنے انہوں نے شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور بتایا کہ۔۔۔

حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفاتر میں یہ اوقات خصوصی طور پر عوامی رابطے کیلئے مقرر کئے گئے ہیں تاہم ان کے دفتر کے دروازے شہریوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور وہ دفتری اوقات میں اپنی آسانی کے مطابق کسی بھی لمحہ رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے جس میں لیت ولعل سے کام لینے والے اپنا قبلہ درست کرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں