جڑانوالہ روڈ پرفیبرکس یونٹ کے سٹیم بوائلر کو سیل کر دیا گیا

 جڑانوالہ روڈ پرفیبرکس یونٹ کے سٹیم بوائلر کو سیل کر دیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پرفیبرکس یونٹ کے سٹیم بوائلر کو سیل اور مالک کو پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے بتایاکہ دوران انسپکشن ٹیموں نے چک جھمرہ میں اسفالٹ پلانٹ کو معاملات کی درستگی کے لئے سات روز کی مہلت دی۔اسی طرح اڈا جوہل شیخوپورہ روڈ تحصیل جڑانوالہ میں پیپر اینڈ بورڈ ملز،چک 66 ر ب جھمرہ شاہکوٹ روڈ میں شوگر ملزاورشیخوپورہ روڈپر ڈائننگ یونٹ کو بھی سات روز کا اصلاحی نوٹس دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں