آ ر پی او کی ضلعی پو لیس افسروں کے ساتھ کرائم میٹنگ

آ ر پی او کی ضلعی پو لیس افسروں کے ساتھ کرائم میٹنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پو لیس آ فیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے پولیس افسروں کے ساتھ کمیٹی روم آرپی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقادکیاگیا۔

 میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد کامران عادل،ایس ایس پی آپریشن عبدالواہاب،  ٹاؤن ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے سنگین نوعیت کے مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زیرتفتیش مقدمات قتل،اندھے قتل،ڈکیتی،ڈکیتی معہ قتل، رابری، رابری معہ قتل اور وہیکلز چوری کے مقدمات میں ملز موں کو جلد از جلد ٹریس کرکے میرٹ پر یکسوکیا جائے ۔سنگین نوعیت کے وقوعہ جات پر سینئر افسر خود ملاحظہ موقعہ کریں۔دوران میٹنگ کرائم کی شرح کو کنٹرول کر نے اور زیرتفتیش مقدمات کی یکسوئی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ڈکیتی،رابری کی وارداتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے پٹرولنگ کومزید موثربنایا جائے ۔مقدمات بر خلاف مال میں ریکوری کی شرح پر توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں